پانچ ریاستوں میں ہو نے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان کل سے شروع ہورہے
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے هنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن
پارٹیاں نوٹوں کی منسوخی کے مسئلے کو پھر اٹھائیں گی اور اس پر بحث کا
مطالبہ کریں گی ۔ترنمول کانگریس نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ نوٹوں کی
منسوخی کی
مخالفت میں بجٹ اجلاس کے ابتدائی دو دن پارلیمنٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ
کرے گی ۔دریں اثناپارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے پارلیمنٹ کو خوش اسلوبی سے
چلانے کے لئے آج کل جماعتی میٹنگ طلب کی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے
اپوزیشن جماعتوں سے پارلیمنٹ میں پرسکون انداز میں کام کاج کی اپیل کی۔